اسلام آباد:آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے اکتوبر میں 129 ارب روپے اور 4 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف نے 15 ہزار 264 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ موجودہ ٹیکس محاصل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوا تو عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے یا سرکاری اخراجات میں کٹوتی مزید پڑھیں


