قلات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پناہ گاہ کی نشاندہی، نگرانی اور بر وقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والا اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی موقع پر تباہ کر دیے گئے۔علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ اس مزید پڑھیں


