چیمپئنز ٹرافی ’ہاں یا نہیں‘ بھارت کے لیے واضح پیغام

بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت پر ’ہاں یا نہیں‘ میں جواب دینے کے لیے واضح پیغام بھیجا گیا تھا۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر گزشتہ کچھ دنوں سے دبئی میں آئی سی سی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ ہفتے چیئرمین محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس کا اعلان ہوتے ہی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول پاکستان میں ایک تقریب میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 10 سے 12 نومبر تک بھارت کے میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصے کے بعد پاکستان آئندہ سال فروری اور مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ بے یقینی کی فضا ختم نہ ہو سکی۔