لاہور: چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ کرنے کے لیے آج ہونے والے آئی سی سی کے اہم اجلاس کے آغاز میں بورڈز کو پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور کچھ دیر بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔اہم بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی نے خصوصی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پیشکش کی ہے کہ بھارت پاکستان جائے یا پاکستان بھارت جا کر کھیلے، اگر پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔ .










