چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے بھارت کے ہٹ دھرمی سے انکار کے بعد پاکستان کے سخت اصولی موقف کی وجہ سے آئی سی سی مشکل میں پھنس گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) سے مشاورت کے بعد پی سی بی کو جواب دے گی۔ اس سلسلے میں آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی موقف پر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔










